نئی دہلی 26 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ممبران پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ایوان میں عوام کی خواہشات کے مطابق بلارخنہ، تخلیقی اور بامعنی بات چیت کی اپیل کی۔
سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے مسٹر مودی نے میڈیا کے سامنے کہا کہ بحث ہو، تنازعہ ہو، بات چیت ہو، یہی پارلیمنٹ کی روح ہے۔
right;">
انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین امید کی ایک کرن ہے جو ہم آہنگی، مواقع، عوامی شراکت داری اور مساوات کی علامت ہے۔
سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے مسٹر مودی نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ کل تمام جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور سب نے ایک آواز میں کہا تھا کہ ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی جائے۔